چنتامنی:یکم اکتوبر(محمد اسلم؍ایس او نیوز)قحط سالی کا شکار اس علاقہ میں پودے لگانے اور پارکوں کی ترقی کے ذریعہ بارش کا موقع فراہم کیا جاسکتا ہے اور اچھی بارش ہونے سے ہی اچھی فصلوں کی توقع کی کی جاسکتی ہے یہ بات رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہی ۔انہوں نے آج محکمہ جنگلات کے طرف سے 550 پودے لگانے کی مہم کا آغاز کرنے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ عوام بھی اپنے اپنے گھروں کے آس پاس خالی جگہ پر پودے لگائیں اور ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھیں قحط سالی کا شکار اضلاع میں پیڑ پودوں کو اہمیت دینا بہت ہی ضروری ہے ۔کرشناریڈی نے کہا کہ پیڑ ہمیں کروڑوں عربوں روپیہ کی آکسیجن فراہم کرتے ہیں ایسے درختوں کو بے دردی سے کاٹ دینا تمام جاندار چیزوں کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری زمین کے لئے خطر ثابت ہوسکتا ہے اگر قدرت کے ساتھ انسانوں نے اپنے اس برتاؤ کو مسلسل جاری رکھا تو یقیناًاس کے بدلے میں وہ تباہی لاسکتی ہے اور کئی مرتبہ کشش ارض کے بگڑنے سے تباہیوں کو ہم دیکھ چکے ہیں اس اگست کے مہینے میں آدھی سے زیادہ بارش کو برس لینا چاہئے تھا مگر موسم برسات کے تیسرے مہینے میں بھی اب تک مناسب بارش نہیں ہوئے سینکڑوں تعلقہ جات آج قحط سالی کا شکار ہونے کے دہانے پر آکھڑ ے ہیں وہی کشش مرکز کی کم وبیشی کی بدولت ملک کئی حصو ں میں اندھا دھند بارش ہورہی ہے اس طرح جب ہی ہوتا جب ہم قدرت کے ساتھ کھلوڑا کرتے ہیں ۔کرشناریڈی نے کہا کہ جنگلوں کی تباہی کے سبب ہزاروں چرندوں پرندوں رینگنے والے کیڑے مکوڑے درندے وغیرہ کی نسلیں تباہی کے دہانے پر آکھڑی ہیں اب یہ بات پہلے سے زیادہ واضح ہوچکی ہے کہ گلوبل وارمنگ اور آب وہوا میں تبدیلی کی ذمہ داری انسانی سرگرمیاں ہیں اور آنے والے وقت میں زمین پر گرمی کی شدت سیلاب طوفان خشک سالی سمندر وں کی سطح بلند ہونے والے واقعات میں مزید اضافے کاامکان ہے آب وہوا میں تبدیلیوں کا سلسلہ اگلی کئی صدیوں تک جاری رہے گا آج ہم کچھ کررہے ہیں اسکا اثر نہ صرف موجودہ نسلوں پر ہی نہیں بلکہ کئی نسلیں اس سے متاثر ہوں گی موسیماتی تبدیلوں سے ملکی زراعت کو شدید خطرات لاحق ہونگے اور پیدوار کی کمی کے سبب غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ناگریز ہوگا وہ دن دور نہیں جیسا کہ اب ہم پانی خرید کرپینے پر مجبور ہوگئے ہیں اسی طرح ہوا بھی خرید کر استعمال کرنی پڑیگی ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیہ صدر سجاتا نائب صدر سجاتا شیوپا کونسلرسادپاکونسلر آر۔پرکاش،کونسلر شاہ عرف نثار منجوناتھ چاری،اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین شری رامپا،سمیت کئی لوگ موجود رہے۔